Home / Top News / Aye Rooh e Quaid aaj ke din – benjamen sisters, sajjad Ali, PTV Milli Naghma
Aye Rooh e Quaid aaj ke din – benjamen sisters, sajjad Ali, PTV Milli Naghma

Aye Rooh e Quaid aaj ke din – benjamen sisters, sajjad Ali, PTV Milli Naghma

Aye Rooh e Quaid aaj ke din – benjamen sisters, sajjad Ali, PTV Milli Naghma, Poet Mehshar Badayuni

اے روح ِ قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں
ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں ۔ ۔۔ اے روح ِ قائد …
مٹی سے ہے سچا پیار ہمیں ، اب پیار کے رنگ ابھاریں گے
اب خون رگ جاں بھی دے کر ، موسم کا قرض اتاریں گے
ڈھالیں گے فضا میں وہ جذبے، کاغذ پے جو لکھا کرتے ہیں
ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں
دریاؤں کی تہ میں اتریں گے ، رخشندہ گوہر لائیں گے
افلاک کی حد کو چھو لیں گے ، تارے بھی زمیں پر لائیں گے
کر دیں گے عمل سے بھی ثابت، باتیں تو ہمیشہ کرتے ہیں
ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں
دست و بازو کی کھا کہ قسم ، پھر آج چلے ہیں اہل ہنر
ہم تازہ دم ، ہم روشن دل ، ہم محنت کش ، ہم دانشور
خامے سے دھنک لہراتے ہیں، تیشے سے اجالا کرتے ہیں
ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں
موسم بھی نظر ڈالے گا تو اب ،چونکے گا ہماری محنت پر
سورج بھی ہمیں اب دیکھے گا تو رشک کرے گا ہمت پر
اب یہ نہ کہیں گے عرض و سما، ہم دن ہی منایا کرتے ہیں
ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں ۔ ۔۔ اے روح ِ قائد …
شاعر: محشر بد ایونی

0.00 avg. rating (0% score) - 0 votes

About pakasia

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top